پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں سال 2019 کے آخری سورج گرہن کا آغاز - Global News Network

Breaking News

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں سال 2019 کے آخری سورج گرہن کا آغاز

*پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں سال 2019 کے آخری سورج گرہن کا آغاز ہوگیا ہے۔*

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 34 منٹ ہوا جو 8 بج کر46 منٹ پر عروج کو پہنچے گا اور 10 بج کر 10منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا جبکہ کراچی اور گوادر میں زیادہ نمایاں ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح 7 بج کر 50 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا جو 8 بج کر 57 منٹ پر عروج کو پہنچے گا اور 10 بج کر 15 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

لاہور میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہوا جو 8 بج کر 58 منٹ پر عروج کو پہنچے گا اور 10 بج کر 19 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

پشاور میں صبح 7 بج کر 49 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوا جو 8 بج کر 56 منٹ پر عروج کو پہنچے گا اور 10 بج کر 13 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

کوئٹہ میں صبح 7 بج کر 39 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا جو 8 بج کر 48 منٹ پر عروج کو پہنچے گا اور 10 بج کر 48 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

گلگت میں 7 بج کر 55 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا جو 9 بج کر ایک منٹ پر عروج کو پہنچے گا اور 10 بج کر 16 منٹ پر ختم ہوگا۔

No comments