ٹویٹر بھی فیس بک کے نقش قدم پر چل پڑا. - Global News Network

Breaking News

ٹویٹر بھی فیس بک کے نقش قدم پر چل پڑا.

ٹویٹر بھی فیس بک کے نقش قدم پر چل پڑا، خاموشی سے اہم فیچر متعارف
نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹ نے فیس بک کی طرز کا فیچر متعارف کرادیا۔
ٹویٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین کو ایموجی ری ایکشنز کی سہولت دستیاب ہوگی، وہ کسی بھی ڈی ایم پر آنے والے پیغام پر ایموجی بنا کر بھیج سکیں گے۔
ری ایکشنز فیچر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟
ٹویٹر کے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) پر جائیں وہاں پر دل پر + کا بٹن نظر آرہا ہوگا، جس پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے 7 ایموجیز ظاہر ہوں گے، اُن میں سے جن کا بھی انتخاب کیا جائے گا وہ پیغام بھیجنے والے کے پاس پہنچ جائے گا۔
ایموجیز میں کرائی (رونے والا)، لول (ہنسنے والا)، سرپرائز (حیران کرنے والا)، ہارٹ (دل)، فلیم (آگ کا شعلہ)، تھمب اپ (پسند آیا)، تھمب ڈاؤن (ناپسند) شامل ہیں۔

No comments