افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف مقدمات درج
*کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کردی*
ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق وزیراعلی نے چیف سیکریٹری سندھ کو دی گئی ہدایت میں کہا ہے کہ چیف سیکریٹری ایف آئی اے کو فوری خط لکھیں اور لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کرنے کا کہیں۔
وزیر اعلی ہاؤس نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر خوف پھیلانے کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔
صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلاوجہ سنسنی اور خوف نہ پھیلایا جائے بعض عناصر سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلا کر راشن جمع کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں جن کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کرنے کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اب تک اُٹھائے گئے اقدامات صرف احتیاطی تدابیر کے طور پر ہیں اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں، عوام اطمینان رکھیں ان کی حکومت مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اب تک جتنے بھی فیصلے ہوئے ہیں ان کا الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر اعلان کیا جاتا ہے۔

No comments