دشمن بھی حیران ہیں
دشمن بھی حیران ہیں کہ اس ملک میں کیا خاص ہے کہ ہم اربوں کھربوں لگا دیئے ، میڈیا خریدا، صحافی خریدے، عدالتیں خریدیں، حکمران خریدے، قوم پرست خریدے، ملا خریدے ، جنت کے نام پر خود کش کروائے، سکول جلائے، مارکیٹیں اڑائیں، لاری اڈوں میں دھماکے کروائے، گلی گلی میں اپنے بندے پہنچا دیئے لیکن ملک پھر بھی آج جوں کا توں ہے۔ قائم و دائم ہے بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ یہ حیران کن تبدیلی ایسے نہیں آئی یہ تبدیلی پرویز مشرف اور اشفاق پرویز کیانی کی بدولت آٸی ہے😷 یہ حیران کن تبدیلی ایسے نہیں آٸی یہ میرے وطن کے ہزاروں ،گمنام مجاہدوں کی قربانیوں کے بعد آئی ہے۔ یہ حیران کن تبدیلی ایسے نہیں آئی، خدا کی قسم رلا دینے والی سینکڑوں داستانیں ہیں اس کے پیچھے۔ خون کا ایک سمندر ہے انگنت آہیں ہیں اور انگنت سسکیاں ہیں۔ کئی۔ سہاگ اجڑے، کئی مائیں بے سہارا ہوئیں، کئی بچے یتیم ہوئے، کئی گودیں ویران ہوئیں اللہ اس ملک کو تاقیامت شاد باد رکھے دن دگنی رات چوگنی ترق دے۔ اور اس میں رہنے والوں کو اتفاق ، اتحاد، ایمان اور محبت کی دولت سے مالا مال کرے۔۔
آمین۔۔ ۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد
آمین۔۔ ۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد
No comments