کورونا وائرس کا خوف بھی جانیں لینے لگا - Global News Network

Breaking News

کورونا وائرس کا خوف بھی جانیں لینے لگا

کراچی: میں کورونا وائرس کا خوف بھی جانیں لینے لگا،احتیاط افسوس سے بہتر ہے

فیملی کو کورونا سے بچانے کے لئے کشمیر کالونی کے رہائشی نے خودکشی کرلی،

کشمیر کالونی کے رہائشی سرفراز نے گلے میں پھندا لگایا اور چھت سے جھول گیا،

سرفراز دو چھوٹی بچیوں کا باپ تھا جس کے تیسرے بچے کی ولادت قریب تھی،

سرفراز کئی دن سے کھانسی، نزلہ اور زکام کے مرض میں مبتلا تھا،

مقامی کسی عطائی ڈاکٹر نے سرفراز میں کرونا وائرس کے موجودگی بیان کی تھی،

ڈاکٹر نے سرفراز کو ڈرا رکھا تھا کہ انتظامیہ تمہیں فیملی سے دور پھینک دے گی،

سرفراز نے کئی دنوں سے خود کو فیملی سے دور رکھا ہوا تھا،

سرفراز اپنی بیوی اور دونوں بچیوں کو بھی اپنے قریب آنے نہیں دے رہا تھا،

سرفراز نے اپنی معمولی بیماری کو اپنی فیملی سے چھپا رکھا تھا،

سرفراز خود سے آئسولیشن میں جلا گیا تھا جو فیملی کو اس مرض سے بچانا چاہتا تھا،

پریشانی کی حالت میں سرفراز نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی،

سرفراز ایک پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا لاک ڈاون کی وجہ سے ملازمت پر جانے سے قاصر تھا،

سرفراز کا گزر بسر انتہائی مشکل سے ہورہا تھا اور علاج میں بھاری رقم جانے کا ڈر تھا۔

No comments