کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ
لودھراں ( اعجازشاہ سے ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں درپیش مسائل کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو درکار وسائل کی بڑی کھیپ عطیہ کردی۔جہانگیر ترین نے ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی سے محکمہ صحت، 1122اور پولیس کو درکار وسائل و ضروری سامان کی فراہمی و مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا تھا۔ گزشتہ روز جہانگیر ترین کی جانب سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر ڈاکٹر عبدالصبور نےطلب کردہ تمام اشیاء ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کے حوالے کردیں۔ اشیاء میں پی پی ای سوٹس،این 95ماسکس،گاگلز،ہینڈ سینیٹائزرز،ہیڈ کور،لانگ شوز،گلوز ودیگر سامان شامل ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے جہانگیر خان ترین اور ایل پی پی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اور چیلنجنگ حالات میں یہ وسائل کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ ایل پی پی نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیاہے اور جب بھی ہم نے جہانگیر ترین سے اپیل کی ہے ہمیں ہماری ضرورت سے زیادہ دیاگیاہے۔ہماری ترجیح ہوگی کہ یہ سامان ہم محکمہ صحت کے ان افراد کو دیں جو کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں۔ایل پی پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کورونا کے خلا ف جنگ حکومت اکیلے نہیں لڑ سکتی۔ اس جنگ میں ہم سب نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ترقیاتی ادارے،سماجی تنظیمیں، حکومت اور شہری ملکر سب اس آفت کا مقابلہ کررہے ہیں اورکرینگے۔جہانگیر خان ترین فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف لڑنے والے اپنے اداروں کی مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور اس موقع پر لودھراں کے مستحق شہریوں کی مدد کا بھی مکمل پلان بنایاہے جس پر جلد عمل درآمد شرو ع ہوگا۔
No comments