سنگدل باپ نے دو سالا بیٹے کو قتل کیا
رحیم یار خان کے علاقہ رفیق آباد بائی پاس روڈ تھانہ صدر کی حدود میں لیاقت شیخ نامی سنگدل باپ نے سسرالیوں کو پھنسانےکیلئے اپنے ہی دو سالا بیٹے کو قتل کر کے نعش پھندہ سے لٹکا دی اور پولیس کو بلا کر کہا کہ اس کے سسرالیوں نے قتل کیا ہے. شبہ ہونے پر ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نے ہمسایوں اور ملزم سے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ گزشتہ رات ملزم نے اپنی بیوی پر تشدد کیا تو سسر آکر اپنی بیٹی کو گھر لے گیا جس پر ملزم نے اپنے سسر سالوں اور بیوی کو پھنسانے کیلئے اپنے ہی لخت جگر کو انتقام کی بھینٹ چڑھا دیا
No comments