مستحق افراد میں رقم کی تقسیم
*مستحق افراد میں رقم کی تقسیم کےلئے ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلیں گے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر*
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام میں ایک دن میں 49.2ارب روپے بینکوں کو منتقل کر دئیے، مستحق افراد میں رقم کی تقسیم کےلئے ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلیں گے۔
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا، احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےنجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں49.2ارب روپے بینکوں کو منتقل کردئیے اور آج صبح صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 25ہزار افراد نے رقم نکلوائی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 17ہزار کیش تقسیم کاؤنٹرز قائم کر دئیے ہیں، وزیراعظم نے رقم کی تقسیم کے لئے ڈھائی ہفتے کا وقت دیا ہے ، ڈھائی ہفتے میں ساری رقم بینکوں کےحوالے کر دیں گے ،رقم کی تقسیم کے لئے ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلیں گے۔
انھوں نے کہا کہ روزانہ لاکھوں پیغامات مستحق افراد تک پہنچائے جا رہے ہیں بہت بڑا پروگرام ہے چینلجز اور مسائل کا بھی سامنا ہے.

No comments