قیدیوں کی سکریننگ بارے احکامات
کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نےملتان سنٹرل جیل کا اچانک دورہ کیا اور جیل کے عملے اور قیدیوں کو کرونا سے بچانے بارے اقدامات چیک کئے۔
ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد،اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر شان الحق نے کہا کہ حکومت پنجاب جیل میں بند قیدیوں کے مسائل بارے بخوبی آگاہ ہے۔ قیدیوں کی سکریننگ بارے احکامات دیے گئے ہیں اور انکی صحت بارے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے جیل حکام کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایات کی۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سپرٹنڈنٹ سنٹرل جیل نوید نے بتایا کہ نئے آنے والے قیدی کو 14 دن کیلئے آئسولیشن میں رکھا جاتا ہے۔جیل کے داخلی راستوں پر سکریننگ پوائنٹس بنا دئے گئے ہیں جہاں آنے والے ہر فرد کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے اور ہات سیناٹائز کروائے جاتے ہیں۔
سکریننگ کے بغیر عملے کا کوئی فرد نہیں آسکتا۔ قیدیوں کے لواحقین سے ملنے فی الحال پابندی ہے جبکہ فون پر بات کروائ جاتی ہے۔جیل کے مختلف مقامات پر ہینڈ واشنگ ایریا بنائے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک سنٹرل کیس میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔قیدیوں کو کرونا بارے آگاہی بھی دی جارہی ہے۔
معلومات اخبارات نیوز ہیڈ لائ

No comments