شہباز شریف کا بھیجا جانیوالا جواب اطمینان بخش نہیں، نیب - Global News Network

Breaking News

شہباز شریف کا بھیجا جانیوالا جواب اطمینان بخش نہیں، نیب

*شہباز شریف کا بھیجا جانیوالا جواب اطمینان بخش نہیں، نیب*


قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف آج پھر پیش نہیں ہوئے تاہم ان کا بھیجا گیا جواب موصول ہوگیا، جس پر نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا بھیجا جانیوالا جواب اطمینان بخش نہیں  ہے

نیب ٹیم نے مشاورت کے بعد شہبازشریف کو 4  مئی دن 12 بجے دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے ،ذاتی حیثیت میں تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہواجائے ،نیب کو مطلوبہ معلومات بھی فراہم کی جائیں

نیب کی جانب سے شہباز شریف کو ہدایت کی گئی کہ قانون کےمطابق بذات خود پیش ہوں، شہباز شریف اپنے خلاف تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں

واضح رہے کہ نیب  لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو آج طلب کر رکھا تھا

نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف سے وراثت میں موصول جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں، شہباز شریف کو 17 اپریل کو بھی طلب کیا تھا لیکن انہونےتحریری طور پرپیش ہونےسےمعذرت کی۔

No comments