اے وادی کشمیر کے لوگو - Global News Network

Breaking News

اے وادی کشمیر کے لوگو



آپ ان سیاستدانوں کے گیت گاتے ہو ۔جو آپ کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے اور آپ کے ہی حقوق چھین کر اپنے قبضے میں کر لیے اور آپ کو اپنے ڈیروں پہ چکر ،بار بار منتیں کرنے پہ مجبور کر دیا۔
تھانے دار کا کام تھا ہر مظلوم کی داد رسی کرنا لیکن انہوں نے تھانے دار کو اپنی مرضی سے چلانا شروع کر دیا۔
نلکہ، ٹوٹی ،گلی،ٹرانسفارمر ایک درخواست پر مطلوبہ ادارے سے موصول ہونے تھے ۔لیکن انہوں نے اپنے ڈیروں سے پرچیاں جاری کرنا شروع کر دیں تا کہ عوام کا سر نیچے ہی رہے۔
تقرریاں تبادلے میرٹ پر ہونے تھے ۔لیکن انہوں نے کرپٹ ملازمین سے مک مکا کر کے وہ حق بھی آپ سے چھین لیا ۔
انہوں نے آپ کے لیے قانون سازی کرنے  ،آپ کے علاقہ میں روزگار ،بڑے پراجیکٹ لگانے کی بجائے آپ کے بنیادی حقوق چھین کر اپنے قبضے میں کر لیے۔
اور آپ ہیں کہ ان کے گیت گاتے نہیں تھکتے ۔خدا راہ اب تو اپنی آنکھیں کھولو۔اور اپنے حقیقی دشمنوں کو پہچانو۔

#جموں_کشمیریونائیٹڈموومنٹ 
#عام_اور_بلدیاتی_انتخابات_ایک_ساتھ
#jkunitedmovememt 
#jk_unitedmovememt

No comments