کالیوں کا قبرستان - Global News Network

Breaking News

کالیوں کا قبرستان


سندھ کے شہر ڈہرکی میں ایک قبرستان بھی *''کالیوں کا قبرستان''* کہلاتا ہے۔ وہاں ان عورتوں کو بغیر غسل اور کفن کے دفنایا جاتا ہے جو اپنے بھائی، باپ یا شوہر کے ہاتھوں کلہاڑیوں یا کلاشنکوفوں کی خوراک بنتی ہیں۔اور پھر ان کو کاری( کالی) قرار دے کر دفنا دیا جاتا ہے۔

غیرت کے نام پر وحشیانہ انداز میں قتل کی گئیں ان خواتین کی قبروں پر پانی چھڑکنا، دعا کرنا اور پھولوں کی چادر چڑھانے پر غیر اعلانیہ پابندی ہے۔ مقتول خواتین کے کسی رشتے دار کو ان کی قبروں پر کھلے عام جانے کی اجازت نہیں ہے۔😥😥😥

پوچھنا یہ تھا کہ کیا کوئ کالوں کا بھی قبرستان ہے جو جگہ جگہ منہ کالا کرتے پھرتے ہیں اور پھر جرگوں میں بیٹھ کر خواتین کو کالی قرار دیتے ہیں؟۔
خدا جانے کب تک یہ جنگل کا نہیں بلکہ وحشت اور جہالت کا قانون یہاں چلتا رہے گا 

No comments