اسلامی دنیا کا سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھرکا افتتاح اج ھوگا۔ - Global News Network

Breaking News

اسلامی دنیا کا سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھرکا افتتاح اج ھوگا۔


بلاشبہ اجکا دن پاکستان کے لیے اھم اور تاریخی ھے 
۔ افتتاحی تقریب کا اغاز  ابھی تھوڑی دیر بعد  وزیراعظم ھاوس مین ھوگا ۔پاکستان کے اس سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کے ٹو سے گیارہ سو میگاواٹ یومیہ بجلی پیداہوگی۔ اس تقریب مین وزیر اعظم پاکستان عمران خان  ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم ، چین کی اعلی قیادت، چینی سفیر ۔    پاکستانی سفیر متعینہ بیجنگ اور چینی سفیر متعینہ اسلام آباد ۔ وزراء اور دیگر اھم شخصیات شرکت کرین گی ۔ کے ٹو ایٹمی بجلی گھر کی ملکیت ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی ہوگی جبکہ اس کے آپریٹر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ہیں۔ ان میں کئی ہفتوں سے پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کے سیف گارڈز سکیورٹی اور ٹیسٹ اینڈ ٹرائل رن شروع کرادیئے ہیں۔ 48میگا واٹ سے لے کر گیارہ سو میگا واٹ یومیہ تک بجلی پیدا کرنے کے حساس سسٹم کی آزمائش کا سلسلہ مارچ اپریل کے علاوہ مئی تک جاری رھا ۔ اج  کے ٹو  کی افتتاحی تقریب  وزیراعظم ہاؤس میں  میں منعقد ھوگی۔ یہ ایٹمی بجلی گھر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کی سپورٹ سے بنا رہا ہے۔ پاکستان آئی اے ای اے کا توباضابطہ ممبر ہے لیکن ذرائع کے مطابق نیوکلیئر نان پر ولی فریشن ٹریٹی پر اس کے دستخط اس وقت تک نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جب تک انڈیا ایسا نہیں کرتا۔ پیرا ڈائز کراچی کے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کمپلیکس کی ٓائی اے ای اے ریگولر مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ اس کی فنڈنگ چین اور آئی اے ای اے نے کی ہے۔ کے ٹو ایٹمی بجلی گھر 21مئی سے 11 سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا اور اسے این ٹی ڈی سی جو پاکستان بھر میں بجلی کی تقسیم کرنے والا ادارہ ہے وہ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی طرف سے قومی گرڈ میں شامل کی گئی 1100میگا واٹ بجلی میں 550میگا واٹ کراچی کے عوام کمرشل و صنعتی صارفین کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کیلئے کے الیکٹرک کو مہیا کرے گا۔پہلے یہ تقریب  نیو کلیر پلانٹ کراچی میں ھونا تھی مگر کرونا کے ایس او پیز کے باعث  اسے وزیر اعظم ھاؤس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس تقریب کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جایگا اور انرجی اپ ڈیٹ بھی اپکو اپڈیٹ کرے گا

No comments