پاکستان بھارت میچ دیکھنے کے آداب
پاکستان بھارت میچ دیکھنے کے آداب*
1: میچ شروع ہونے سے قبل اور دوران مسلسل استغفار کا ورد کرتے رہیں(کچھ پلیرز کی پرفارمنس خود بخود بھی یہ ذکر آپ کے منہ سے جاری کروا دے گا)
2: کھانا میچ شروع ہونے سے کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے کھا لیں۔کیونکہ میچ کے دوران کھایا نہیں جائے گا اور میچ کے بعد جیت اور ہار دونوں صورتوں میں نوالہ حلق سے اترے گا نہیں۔(ذاتی تجربہ)
3: میچ کے دوران کوئی بھی نوک دار چیز مثلاً چاقو،چھری،پیچ کس وغیرہ کو قریب رکھنے سے گریز کریں۔
4: ٹھنڈے پانی کا جگ اور فرسٹ ایڈ باکس کمرے میں لازمی رکھیں۔
5: ہارنے کی صورت میں اس بات کو مدنظر رکھیں کہ کفار جتنا مرضی کرکٹ جیت لیں ہوں گے جہنم واصل ہی۔
6: ہارنے کے بعد "تم جیتو یا ہارو " گانا اسٹیٹس پر لگانے سے گریز کریں( پچھلی دفعہ میں نے یہ غلطی کی تھی،ٹیم سے زیادہ مجھے گالیاں پڑیں)
8: جیتنے کے بعد اگر آپ کو یہ ڈر محسوس ہو کہ خوشی سے آپ کا دل پھٹ جائے گا تو فوراً پٹرل کی قیمت یاد کریں امید ہے افاقہ ہو گا۔
9 :اگر وقت ہو تو ایک دفعہ بازار کا چکر لگا کر نئے ٹی وی کی قیمت پوچھ لیں اس سے ہار کر ٹی وی توڑنے کا لغو خیال آپ کے ذہن میں نہیں آئے گا۔
No comments