سوشل میڈیا پر اقبال جٹ کے غیر قانونی قبضے   - Global News Network

Breaking News

سوشل میڈیا پر اقبال جٹ کے غیر قانونی قبضے  

کل سوشل میڈیا پر اقبال جٹ کے غیر قانونی قبضے  کی خبریں دیکھ کر آج علی الصبح بستی ملوک میں سابق ایم پی اے رانا طاہر شبیر کی بستی ملوک جناب عمر فاروق اور سماجی کارکن شہباز چوھان کے ڈیرے پر آمد ہوئی جہاں پر سابق کونسلر یو سی اور امیدوار کونسلر بستی ملوک ٹاؤن چوھدری رضوان ، امیدوار کونسلر بستی ملوک ٹاؤن محلہ غوثیہ نواب کاشف راو، سوشل میڈیا جرنلسٹ کلب کے چیئرمین، کالم نگار و جرنلسٹ نواب عارف راؤ بھی موجود تھے وہاں پر ماسٹر رشید صاحب اور بیوہ یتیم بچوں کی لاہور بورڈ آف ریونیو سے 1998 سے ونڈا پاس اراضی اور 1972 سے مشترکہ کھیوڑ انتقال رجسٹڑڈ اور 2012 -2019 ہائی کورٹ کے فیصلے جبکہ کورٹ سے 28 دسمبر 2019 کے اسٹے سے متعلق تمام صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اور قبضہ مافیا کے سرغنہ اقبال جٹ کے ظلم و ستم سے آگاہ کیا گیا جس پر رانا طاہر شبیر نے اقبال جٹ کے رویئے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور اسکو مزید بات چیت کے زریعے میرٹ پر حل کرنے پر زور دیا۔اس کے علاؤہ علاقہ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفت و شنید ہوئی....۔

No comments