بچوں کو زنجیروں سے باندھنے کا واقع.. - Global News Network

Breaking News

بچوں کو زنجیروں سے باندھنے کا واقع..

*تھانہ صدر میلسی کے علاقہ میں کبوتر چوری کے الزام میں کمسن بچوں کو زنجیروں سے باندھنے کا واقع.. دونوں ملزمان گرفتار..ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی متاثرہ فیملی کے گھر آمد انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی*

میلسی تھانہ صدر کے علاقہ جھوک سٹھو میں کبوتر چوری کے الزام میں کمسن بچوں کو زنجیروں سے باندھنے کے واقع پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث دونوں ملزمان محمد امیر اور غلام شبیر کو گرفتار کر لیا.  یاد رہے قبل ازیں ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق متاثرہ فیملی کے گھر گئے تھے اور داد رسی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی.

No comments