موٹر سائیکل رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی . - Global News Network

Breaking News

موٹر سائیکل رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی .

*پل 132پر موٹر سائیکل رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی رکشہ مکمل جل کر راکھ، سواریاں معجزانہ طور پر محفوظ، مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پا لیا* ،

ملتان دنیاپور روڈ اڈا پل 132 پر ثانی پڑولیم سروس کے سامنے چلتے مسافر موٹرسائیکل رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا تاہم رکشہ سوار تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے، رکشہ سوار ملک غفور سکنہ قطب پور نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ ملتان سے قطب پور اپنے گھر جارہا تھا کہ پل 132 پر اچانک رکشہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آگیا،آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،انجینئر راؤ علی رضا (نامہ نگار) ملتان

No comments