ترکی میں عظیم الشان لائبریری کا افتتاح - Global News Network

Breaking News

ترکی میں عظیم الشان لائبریری کا افتتاح

*ترکی میں عظیم الشان لائبریری کا افتتاح*

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آج افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
"ہماری تہذیب، کتاب اللہ کی تہذیب ہے- "جہان نما" کا نام دئیے جانے والے جس گنبد کے نیچے ہم کھڑے ہیں اس کے اندر سورت العلق کی یہ آیات لکھی ہیں۔"

*انہوں نے لائبریری میں مفت اکرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ‏ "تحقیقات، مطالعے، لکھنے، پڑھنے کے لیے جو بھی مہمان ہماری اس لائبریری میں آئیں گے، 24 گھنٹے ان کے لیے چائے کافی، سمیت اور کیک کے ساتھ خدمات ان کو بلا معاوضہ پیش کی جائیں گی-"*

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قائم نیشنل لائبریری میں 40 لاکھ سے زائد کتابیں ہوں گی، بیک وقت تقریباً پانچ ہزار لوگ مطالعہ کر سکیں گے، ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے مسلسل کھلی رہے گی اور 126 زبانوں میں سو ممالک کی کتابیں دستیاب ہوں گی۔

No comments