چینی کمپنی نے ریت کے ذرے جتنا کیمرہ بنالیا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج - Global News Network

Breaking News

چینی کمپنی نے ریت کے ذرے جتنا کیمرہ بنالیا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

چینی کمپنی نے ریت کے ذرے جتنا کیمرہ بنالیا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج
  

چین کی ایک کمپنی نے ریت کے ذرے جتنا کیمرہ بنا کر سرجریز کو اور بھی آسان بنادیا، اس کیمرے کو دنیا کے سب سے چھوٹے کیمرے کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

چینی کمپنی اومنی وژن کی جانب سے 'OmniVision OV6948' نامی کیمرہ بنایا گیا ہے جو سائز میں ریت کے ذرے جتنا ہے اور یہ 40 ہزار پکسل کی تصویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ کیمرہ 120 ڈگری کا سپر وائڈ اینگل ویو فراہم کرتا ہے جو فل فریم کیمرہ کے 14mm کے برابر ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم چینی کمپنی کی جانب سے ایجاد کیا جانے والا یہ کیمرہ انسانی جسم کی چھوٹی سے چھوٹی رگوں میں داخل کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے

جس کے باعث سرجنز کو سرجریز کے دوران بہت زیادہ سہولت ملے گی۔

اس کیمرے کی ایجاد سے پہلے بہت سے آپریشن اندازے کی بنا پر کیے جاتے تھے لیکن اب ڈاکٹرز کو بہتر تصویر کے ذریعے اصل صورتحال سے آگاہی ملے گی۔

No comments