روڈ سیفٹی سے آگاہی کے حوالے سے کامریڈ کالج میں موٹروے پولیس کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد - Global News Network

Breaking News

روڈ سیفٹی سے آگاہی کے حوالے سے کامریڈ کالج میں موٹروے پولیس کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

*روڈ سیفٹی سے آگاہی کے حوالے سے کامریڈ کالج بستی ملوک میں موٹروے پولیس کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد*

*زیادہ تر حادثات موٹر سائیکل سواروں کی بے ہنگم ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے وجہ سے رو نما ہوتے ہیں SPO محمد اصغر شاھد*

بستی ملوک: (نامہ نگار ) موٹروے پولیس بیٹ نمبر 19 کی جانب سے کامریڈ کالج بستی ملوک میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹر محمد اصغر شاھد، سب انسپکٹر محمد سعید اور اسسٹنٹ پٹرول آفیسر عاشق حسین منور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ سمیت طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔انسپکٹر محمد اصغر شاھد نے خطاب میں کہا کہ ہم تمام تعلیمی اداروں میں جا کر ٹریفک کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں تاکہ ٹریفک کے قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے تمام لوگوں کو جانکاری ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ حادثے کی صورت میں شدید قسم کی چوٹوں سے محفوظ رہا جا سکے۔ ایک چھوٹی سی غلطی یا لاپرواہی ہماری زندگی کے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ طلباء کو کم عمر ڈرائیونگ، تیز رفتاری، ون ویلنگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں رونما ہونے والے حادثات جن کی وجہ سے اموات ہوئیں کی تعداد 36591 ہے۔ان حادثات کو ہم احتیاطی تدابیر اپنا کر کنٹرول کر سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں روڈز کے کناروں پر سائن بورڈز لگے ہوئے ہیں جس کا مقصد ڈرائیور کو آنے والے خطرے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موٹروے پولیس کارروائی کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر کالج کے پرنسپل جناب عمران شاھد گجر صاحب راؤ حامد قمر صاحب،اور پروفیسر امجد علی، پروفیسرعلی مہدی صاحب، کامران ثمر،عارف شبیر اور علی رضا نے موٹر وے پولیس کی جانب سے تقریب کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔۔

No comments