راؤ انعام الحق سوھنی دھرتی ایگزیکٹو کمیونٹی سال 2020 /2021 دوھا (قطر) کے انتخابات میں بطور نائب صدر منتخب - Global News Network

Breaking News

راؤ انعام الحق سوھنی دھرتی ایگزیکٹو کمیونٹی سال 2020 /2021 دوھا (قطر) کے انتخابات میں بطور نائب صدر منتخب

*فرزند ترگڑھ فخر راجپوت رانگھڑ راجپوت برادری کا فخر راؤ انعام الحق سوہنی دھرتی ایگزیکٹو کمیونٹی سال 2020/2021 دوھا (قطر)کے انتخابات میں نائب صدر منتخب۔*

تفصیلات کے مطابق  بستی ملوک کے نواحی علاقہ موضع ترگڑھ کے رہائشی سول کیمیکل انجنئر راؤ انعام الحق نے سوھنی دھرتی ایگزیکٹو کمیونٹی سال 2020 /2021 دوھا (قطر) کے انتخابات میں حصہ لیا اور وہ بطور نائب صدر منتخب ہوئے ،راؤ انعام الحق نے  ٹیلیفون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوہنی دھرتی کے پلیٹ فارم سے میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا،اورسیز پاکستانیوں کے جو مسائل ہوں گے  میری پہلی ترجیحات میں شامل ہوں گے ،انتخابات میں کامیابی والدین،اساتذہ،اور دوستوں کی دعاؤں کے نتیجے سے حاصل ہوئی۔موضع ترگڑ و بستی ملوک و اہلیان علاقہ نے راؤ انعام الحق کے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ہمارے علاقے کے نوجوانوں نے ہمشہ اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے.راو انعام الحق بستی ملوک کی مشہور سیاسی سماجی شخصیت انجنئیر راؤ علی شان آمنہ فوڈز کے بڑے بھائی ہیں۔

No comments