کینیا میں کورونا وائرس, پوپ نے 63 افراد کو ڈیٹول پلا دیا - Global News Network

Breaking News

کینیا میں کورونا وائرس, پوپ نے 63 افراد کو ڈیٹول پلا دیا

کینیا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چرچ میں پوپ نے 63 افراد کو ڈیٹول پلا دیا ، 59 افراد ہلاک، 4 کی حالت تشویش ناک ، انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل.

کینیا کے ایک چرچ میں پوپ نے اپنے چاہنے والوں کو کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل ڈیٹول کو پینا ہے۔ جہاں درجنوں افراد کو چرچ میں ڈیٹول پلا دیا گیا ۔ ڈیٹول پینے سے 59 افراد ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔
کینیا کی پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ تمام تر افراد کی عقیدت پوپ کے ساتھ جڑی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوپ نے انہیں ڈیٹول پینے پر آمادہ کیا ۔ ڈیٹول پینے والوں کی تعداد 63 ہے تاہم ان میں سے 59 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ 4 افراد کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ جن کی حالت تشوشناک ہے۔

کورونا وائرس کے سر اٹھانے کے بعد سے ہی مختلف ممالک کے چھوٹے اور پسماندہ علاقوں میں مختلف ٹوٹکے اپنائے جا رہے ہیں۔ ہمارے پاس بھی ایسے بہت سے پیر اور مُلاں ہیں جو اس وقت کورونا وائرس پر تحقیق کے حوالے سے سائنس دان بمے ہوئے ہیں، برائے مہربانی اندھے عقیدے پر عمل کرتے ہوئے اُنکی باتوں میں نہ آنا.

No comments