شہر میں فری ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز - Global News Network

Breaking News

شہر میں فری ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز

*لودھراں* : ڈپٹی کمشنر صاحب عمران قریشی کی ہدایت پر کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر لودھراں شہر میں فری ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سہولت کے تحت شہری مقرر کردہ نرخ پر کریانہ آئیٹم، اشیائے خوردونوش ایک فون کال پر گھر پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اہم اقدام سے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔  ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ان ایام میں لوگ گھروں میں مقیم رہیں۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء دیئے گئے فون نمبرز پر کال کر کے خرید سکتے ہیں۔
شکایات کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کے نمبر 0608.9200145 پر رابطہ کریں

No comments