ویکسی نیٹر نے ات مچا دی،گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورنے لگا:عملہ نکو نک

بستی ملوک(راٶعلی حسن)بنیادی مرکز صحت چک5فیض کے ویکسی نیٹر نے ات مچا دی،گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورنے لگا۔بنیادی مرکز صحت کی ایم او سمیت پورا عملہ ویکسی نیٹر کی وجہ سے پریشان۔ویکسی نیٹر شوکت حسین فیلڈ ورک کرنے کی بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہا ہے۔آئے دن غیر حاضری کی وجہ سے عملہ بھی نکونک ہو چکاہے۔چک5فیض کے شہریوں کی شکایت پر میڈیا نے وزٹ کیاتو نائب قاصد نے فوراً رجسٹرڈ حاضری دکھایا کہ آج ایم او صاحبہ نے مجبوراً اس کی غیر حاضری لگا دی ہے۔اس سلسلے میں جب ویکسی نیٹر شوکت حسین سے مؤقف لینا چاہااور پوچھا کہ تین ماہ کا بچہ محمد آیان جسکی ماں مسلسل تین ہفتوں سے حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے لیے چکر لگاتی رہی ہے جسے ابھی تک ایک بھی حفاظتی ٹیکہ نہیں لگایا گیااسکا ذمہ دار کون ہے؟ تو وہ بھڑک اٹھاکہنے لگا جتنی مرضی خبریں لگانی ہیں لگا لو میں اپنی مرضی سے ڈیوٹی کرونگا۔ایم او ڈاکٹر نورین نے میڈیا کو بتایا کہ میری اپنی یہاں نئی تعیناتی ہوئی ہے۔شوکت حسین کے خلاف آئے روز شکایات منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔میں خود بھی اسکی وجہ سے سخت پریشان ہوں۔میں نے اسے کافی بار کہا کہ آپ12بجے تک آ جایا کرو لیکن پھر بھی نہیں آتا۔آج مجبوراًمیں نے اسکی غیر حاضری لگائی ہے۔محکمانہ طور پر اس کے خلاف آج میں نے ڈی ایچ او کو درخواست ارسال کرنی ہے۔چک5فیض کے شہریوں نے ویکسی نیٹر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

No comments