مساجد جانے والوں کو 20 نکات پر عمل کرنا ہوگا، وزیر اعظم - Global News Network

Breaking News

مساجد جانے والوں کو 20 نکات پر عمل کرنا ہوگا، وزیر اعظم

*مساجد جانے والوں کو 20 نکات پر عمل کرنا ہوگا، وزیر اعظم*

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان میں مساجد جانے والوں کو علماء سے طے ہوئے 20 نکات پر عمل کرنا ہوگا۔ لیکن اگر خدانخواستہ نکات پر عمل نہ ہوا اور کورونا پھیلا تو مساجد بند کرنا پڑیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہزاروں اموات کے بعد امریکا اور کئی یورپی ملک لاک ڈاؤن میں نرمی کا سوچ رہے ہیں، پاکستان کو بھی دیکھنا ہوگا کہ لاک ڈاؤن غیر معینہ مدت کا نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر وائرس پھیلے گا تو مساجد بند کرنی پڑیں گی۔

فیکٹریاں کھولنے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جن فیکٹریوں کو کھولنے کی اجازت ہے، ان کو بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر برا لگا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس ڈنڈے مار رہی ہے۔

No comments