کورونا وائرس سے مریضوں کو بچانے والا برٹش پاکستانی مسیحا جاں بحق - Global News Network

Breaking News

کورونا وائرس سے مریضوں کو بچانے والا برٹش پاکستانی مسیحا جاں بحق

*کورونا وائرس سے مریضوں کو بچانے والا برٹش پاکستانی مسیحا جاں بحق*

ایسکس کے جنرل پریکٹیشنر ڈاکٹر سید حبیب زیدی کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ برطانوی میڈیا


لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مارچ 2020ء) کورونا وائرس سے مریضوں کو بچانے والے برٹش پاکستانی مسیحا جاں بحق۔ ایسکس کے جنرل پریکٹیشنر ڈاکٹر سید حبیب زیدی کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف زندگی کی آخری سانس تک جنگ لڑنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ڈاکٹر حبیب زیدی جان کی باز ہار گئے ہیں۔
ڈاکٹر حبیب زیدی زندگی کے آخری ساعتوں تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے رہے۔ ڈاکٹر حبیب زیدی پاکستانی نژاد تھے اور ان کا تعلق لندن سے تھا۔

برطانیہ میں جی پی ڈاکٹر حبیب زیدی کی عمر 76 برس تھی اور ان کا تعلق نارتھ ویسٹ لندن کی کاؤنٹی ایسیکس (Essex) سے تھا جو کہ مبینہ طور پر مشتبہ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مرحوم جی پی ڈاکٹر سید حبیب زیدی کی بیٹی سارہ حبیب بھی جی پی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے بتایا کہ ان کے والد میں کورونا وائرس کی ساری علامات موجود تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی رپورٹ نہیں آئی تاہم اگر رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی جاتی ہے تو ڈاکٹر سید حبیب رضا برطانیہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پہلے جی پی ڈاکٹر بن جائیں گے۔

No comments