Public Service message to avoid fraud - Global News Network

Breaking News

Public Service message to avoid fraud

*Public Service message to avoid fraud*
*دھوکہ دہی سے بچیں*

ایک انتہائی پریشان کُن خبر یہ ہے کہ کچھ مافیاز لوگوں نے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈا ہے جس سے آپ سب چوکنے رہیں.
آپکے نمبر پر ایک میسج آئے گا جس میں کسی کے شناختی کارڈ نمبر پر کچھ رقم ٹرانسفر لکھی ہوگی. پھر ایک دوسرے نمبر سے کال آئے گی اور ایک انتہائی پریشان آدمی آپ سے مخاطب ہوکر کہےگا کہ سر میں نے اپنے گھر پیسے بھجیے ہیں جس میں غلطی سے فون نمبر آپکا لکھا گیا ہے. اپکی مہربانی ہوگی اگر آپ میری ہیلپ کردیں میں مزدور ہوں اپنے گھر رقم بھیج رہا تھا. لیکن سر نمبر آپکا ڈائل ہو گیا. اب آپ میری مدد کر سکتے ہیں. آگے آپ اسے کہیں گے میں آپکی مدد کیسے کر سکتا ہوں. وہ آپکی بات دکان والے سے کروائے گا. کہ یہ آپکو سمجھاتا ہے کیسے مدد کرنی ہے.
دکان دار آپ سے کہے گا کہ جناب ہم نے اس سے پوچھا کہ کیا یہ نمبر سہی ہے انکے نمبر کو کنفرم کرنے کے بعد ہم نے رقم بھیج دی جب اسنے اپنے گھر پوچھا تو معلوم ہوا میسج نہیں گیا. پھر جب نمبر دوبارہ دیکھا تو پتا چلا کہ نمبر غلط لکھ ہو گیا ہے. اب اگر آپ اسکی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ آپ جانے اور کسٹمر جانے. یہ سب باتیں وہ اتنے اعتماد سے کرتے ہیں کہ ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کوئی چکر ہونے والا ہے. پھر وہ کہتا ہے آپکو ایک جاز ورلڈ سے میسج آئے گا. آپ اس میسج میں سے بھیجے گئے ایک 4 ہندسوں کے کوڈ کو ہمیں بتا دیں تاکہ ہم اسکا نمبر دوبارہ درست کر سکیں.
جسے یہ سب پراسس کا نہیں پتا وہ اب تک بھی نہیں سمجھ پائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے. اور پھر جیسے ہی اپکو میسج آئے گا آپ اسے 4 ہندسوں کا کوڈ بتائیں گے آپکے موبائل اکاؤنٹ میں موجود تمام رقم جا چکی ہوگی.

No comments