ڈاکٹر ظفر مرزا نے اگلے 3 تا 4 ہفتے اہم قرار دیدے - Global News Network

Breaking News

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اگلے 3 تا 4 ہفتے اہم قرار دیدے

*ڈاکٹر ظفر مرزا نے اگلے 3 تا 4 ہفتے اہم قرار دیدے*

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آنے والے 3 سے4 ہفتوں کو بہت اہم قرار دے دیا

قومی ادارہ صحت میں تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے رمضان میں ذمے داری کا مظاہرہ کیا تو کورونا وائرس کم پھیلے گا

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن بہت سی چیزیں ہمارے کنٹرول میں ہیں، ہم سب کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ چیلنج تو ہے مگر دیکھنا ہے کہ ہم اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ دنیا میں خصوصی طور پر ترقی پذیر ممالک میں ہیلتھ سیکٹر تبدیل ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء صحت پر مشتمل اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، رواں ماہ کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ یومیہ کی صلاحیت حاصل کرلیں گے

ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کو این سی او سی کے دورے کے دوران بریفنگ دی گئی انہیں مریضوں کی ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور دیگر عوامل سے آگاہ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثرہ 17 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد پاکستان میں اموات کی تعداد 209 ہو گئی۔

No comments