65 ارب سے زائد 54 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کردیے، ثانیہ نشتر - Global News Network

Breaking News

65 ارب سے زائد 54 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کردیے، ثانیہ نشتر

*65 ارب سے زائد 54 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کردیے، ثانیہ نشتر*

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبوں کو رقوم کی تفصیلات جاری کردیں

ایک بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 54 لاکھ 37 ہزار 426 خاندانوں میں کیش تقسیم کرچکے ہیں

انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت آج تک 65 ارب 24 کروڑ91 لاکھ اور 12ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی کے مطابق سندھ کے 18 لاکھ 40 ہزار 565 خاندانوں میں 22 ارب 8 کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار روپے تقسیم کیے گئے

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 21 لاکھ 89 ہزار 820 خاندانوں کو 26 ارب 27 کروڑ 78 لاکھ اور 40 ہزار روپے احساس پروگرام کے تحت دیے گئے

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے 10 لاکھ 85 ہزار 591 خاندانوں میں 13 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ اور 92 ہزار روپے تقسیم کیے گئے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے 1 لاکھ 89 ہزار 594 خاندانوں میں 2 ارب 27 کروڑ 51 لاکھ 28 ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔

No comments