ٹرمپ عمران خان رابطہ - Global News Network

Breaking News

ٹرمپ عمران خان رابطہ

*ٹرمپ عمران خان رابطہ: 'امریکی تعاون معاشی بحران اور وبا سے نمٹنے میں مدد دے گا'*

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی تعاون معاشی بحران اور وبا سے نمٹنے میں مدد دے گا،کروناوائرس پاکستان سمیت دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران دونوں رہنماؤں نےکرونا وبا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں عالمی معیشت اور اس کے اثرات سے بچاؤ کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں کرونا سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ٹرمپ کو پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موجودہ حالات میں دوہرے چیلنج کا سامنا ہے، ایک طرف کرونا کا پھیلاؤ روکنے کا چیلنج درپیش ہے، دوسری طرف لاک ڈاؤن میں لوگوں کو بھوک سے بچانے کا چیلنج بھی ہے۔

کروناوائرس: 'امریکا کی پاکستان کیلئے 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی نئی امداد کا بھی اعلان۔

No comments