اب کس کی باری گھر جانے کی؟  - Global News Network

Breaking News

اب کس کی باری گھر جانے کی؟ 

*اب کس کی باری گھر جانے کی؟ مخالفین کی جانب سے حکومت کو بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑگیا*

وزیراعظم عمران خان کے پانچ مشیران اور 14 معاونین خصوصی کی تقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہیں۔
ایڈووکیٹ جہانگیر جدون نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں ملک امین اسلم خان، عبدالرزاق داؤد حفیظ شیخ، عشرت حسین، ڈاکٹر ظہیرالدین بابر اعوان سمیت 14 معاونین خصوصی اور اور 5 مشیران کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ 5مشیران اور 14غیر منتخب معاونین خصوصی کی تقرریاں غیر آئینی قرار دی جائیں۔

وزیرِ اعظم کے 5 مشیران میں ملک امین اسلم، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین اور ڈاکٹر ظہیر الدین بابراعوان شامل ہیں۔

عمران خان کے 14 معاونینِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مرزا شہزاد اکبر، محمد شہزاد ارباب، سید ذوالفقارعباس بخاری، شہزاد سید قاسم، علی نواز اعوان ، عثمان ڈار، ندیم افضل چن، سردار یار محمد رند، ڈاکٹر ظفر مرزا، فردوس عاشق اعوان، ندیم بابر، معید یوسف اور ڈاکٹر تانیہ شامل ہیں۔

No comments