ملتان کے کچھ حصے لاک ڈاؤن کا فیصلہ - Global News Network

Breaking News

ملتان کے کچھ حصے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر ملتان کے کچھ حصے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کوروناوائرس کے مریض سامنے آنے پر ملتان کی 6 آبادیوں کو جزوی طور پر لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔

1: نقش بند کالونی
2: جنرل بس اسٹینڈ
3: اڈا لاڑ
4: شاہ رکن عالم کالونی سی بلاک
5: گجر کھڈہ
6: موضع امروٹ کی بستی لنگڑیال
ان رہائشی آبادیوں میں شامل ہیں۔

گجر کھڈہ اور بستی لنگڑیال میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا۔
اسی طرح دیگر علاقوں سے بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جزوی لاک ڈاون کا اطلاق 14 دن کے لئے رہے گا۔
ان رہائشی آبادی کے مکینوں کی سکریننگ کی جائے گی اور کورونا ٹیسٹ میں پازیٹیو آنیوالوں کو قرنطینہ کر دیا جائے گا۔
پورے ایریا کی ڈس انفکشن بھی ہو گی۔
ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کر دی گئی ہے۔
دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جناح ٹاون کا جزوی لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔
لاک ڈاون کا خاتمہ محکمہ صحت کی رپورٹ پر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا جناح ٹاون کے تمام مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق جناح ٹاون میں اس وقت کورونا وائرس کا کوئی بھی مشبتہ مریض نہیں ہے۔

No comments