تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین شہید  - Global News Network

Breaking News

تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین شہید 

تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی  چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین
اوروائس چیئرمین پیر کریم بخش مڑل سانحہ ٹاؤن بستی ملوک میں شہید ہونے والے لواحقین کے گھر گئے اور تعزیت کی
(نامہ نگار)
مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بستی ملوک کی تاریخ میں سب سے بڑا سانحہ پیش آیا آج 11 دن گزر جانے کے باوجود وزیراعلی پنجاب کےنوٹس لینے کے باوجود بھی کوئی کمشنر ڈی ڈپٹی کمشنر جائے وقوعہ پر نہیں آیا اور وقوع کیسے پیش آیااور اس کی وجوہات تلاش کرنے کی زحمت نہ کی ۔میں حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں اس ڈسپوزیبل کنویں کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کیا جائے اور لواحقین کو ایک کروڑ روپے امداد دی جائے۔میری ارباب اختیار سے گزارش ہے ٹاؤن بستی ملوک کے لیے سیوریج منصوبےکے لیے ہنگامی بنیادوں پر کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کروایا جائے۔اس موقع پروائس چیئرمین پیر کریم بخش مڑل نے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ٹاؤن بستی ملوک کی عوام اس وقت شدید غم و غصے میں ہیں عوامی نمائندے انہیں صرف تعاون کی حد تک بے یارومددگار چھوڑ گئےڈی سی او ملتان نے مالی امداد اور سرکاری نوکری دینے کی بجائے راشن پانی دے کر ٹرخا دیا

No comments