گندم کے کاشتکار متوجہ ہوں - Global News Network

Breaking News

گندم کے کاشتکار متوجہ ہوں

گندم کے کاشتکار متوجہ ہوں اور کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے ذہن نشین کرلیں کہ:
● حکومت نے تا حکم ثانی تمام فوڈ گرین لائسنس معطل کر دیے ہیں اس لئیے اب 25 من سے زیادہ گندم کا سٹاک جرم ہو گا
●  گندم کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پابندی ہو گی ،یعنی صوبہ بندی اور ضلع بندی ہو گی جب تک حکُومت پنجاب کا ٹارگٹ پورا نہ ہو جائے،
● ہر فلور مل کو صرف 3 دن کی گندم خریدنے کی اجازت ہو گی اس کے لیے بھی حکومت پنجاب ان ملز کو اک پاس جاری کرے گی جو پاس ٹرک کے ساتھ ہو گا کسی ناکے پہ وہ پاس دکھا کر ہی گندم کا ٹرک ضلع کے باہر جا سکے گا
● حکومت کے نمائندے ہر فلور مل میں گندم کا سٹاک ہر روز چیک کریں گے اس کے بعد ہی اس مل کو نیا پاس جاری ہو گا
● اس بار کرونا وائرس کی وجہ سے فوڈ گودام میں رش نہ پڑے اس کے لیے باردانہ درخواست بذریعہ موبائل اپلیکیشن وصول کی جائیں گی۔ موبائل ایپ "bardana" ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔ سہولت کے لیے اسکرین شاٹ دیا جارہاہے
●حکومت اس بار گندم کی خرید جلد شروع کرے گی اس لیے گندم کی نمی بھی چیک کی جائے گی 10% سے جتنی اوپر نمی ہو گی اتنے کلو پر بوری کھوٹ لگے گی،
● ایک شناختی کارڈ پہ اک بار زیادہ سے زیادہ 1000 توڑا باردانہ ملے گا اور ٹوٹل اک شناختی کارڈ پہ 3000 توڑا باردانہ لیا جا سکتا  ہے
نوٹ: گرداوری اور فرد کی ضرورت بھی نہ ہو گی
مذید معلومات اور رہنمائی کے لیے
ایگرو فوکس سے رابطہ کریں باردانہ کی فراہمی کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغازکر دیا گیا ہے.
کاشتکار حضرات لنک پر کلک کریں اور پلے سٹور سے ایپ ڈائون لوڈ کرکے گھر بیٹھے رجسٹر ہوں -

No comments