نکاح سے کچھ دیر پہلے
نکاح سے کچھ دیر پہلے اسٹیج پر کھڑے قاضی صاحب نے بلند آواز کہا کہ اگر کسی کو اس نکاح پر اعتراض ہو تو ابھی بتا دے
آخری قطار میں سے ایک خوبصورت نوجوان لڑکی گود میں بچہ لئے اسٹیج کے نزدیک آ گئی
اسکو دیکھتے ہی دلہن نے دلہا کو تھپڑ مارنے شروع کر دئیے
دلہن کا باپ بندوق لینے بھاگا
دلہن کی ماں اسٹیج پر ہی بے ہوش ہو گئی
سالیاں دولہے کو کوسنے لگیں اور سالے آستینیں چڑھانے لگے
قاضی نے لڑکی سے پوچھا " آپ کا کیا مسئلہ ہے؟ "
لڑکی بولی " پیچھے ٹھیک سے آواز نہیں آ رہی تھی اس لئے آگے آ گئی ہوں "
نتیجہ :جذباتی قوم
No comments