کل میں نے بہاولپور واپس جانا ہے
یعقوب صاحب بہاولپور سے چھوٹا سا کارٹن اٹھائے ہوئے ملتان جانے کیلیئے ٹیکسی میں سوار ہوئے۔
راستے میں انھوں نے جیب سے موبائل نکالا اور دوست کو کال ملا کر بات کرتے ہوئے کہا:
سارا سونا 50 لاکھ میں بکا ہے۔ اور میں پیسے لیکر جلد ہی واپس پہنچ رہا ہوں۔ دوسری طرف سے کچھ سننے کے بعد مزید جواب دیا کہ نہیں نہیں، پیسے میں نے ایک ڈبے میں ڈال کر رکھے ہوئے ہیں، کسی کو شک نہیں پڑے گا اور خیر ہوگی۔
ملتان پہنچ کر انھوں نے ٹیکسی والے سے، ایک دکان پر یہ کہہ کر رکنے کو کہا کہ ، ذرا اپنے موبائل میں بیلینس ڈلوا لوں۔ تم ایک منٹ ٹھہرو اور میں ابھی آیا۔
ٹیکسی والا جو یعقوب بھائی کے مکالمے کو سن کر گنگ ہوا بیٹھا تھا یعقوب بھائی کے اتر کر دکان میں داخل ہوتے ہی ٹیکسی بھگا کر رفو چکر ہو گیا۔
یعقوب بھائی نے دکان سے پانی کی ایک بوتل خریدی، دکاندار کو پیسے دیتے ہوئے پوچھا: بھائی آپ کے پاس کوئی چھوٹا خالی کارٹن ہے کیا؟
کل میں نے بہاولپور واپس جانا ہے!
🤣🤣🤣🤣🤣
No comments