حوا کی ایک اور بیٹی "عوض نور" نوشہرہ شہر میں زیادتی کے بعد قتل. - Global News Network

Breaking News

حوا کی ایک اور بیٹی "عوض نور" نوشہرہ شہر میں زیادتی کے بعد قتل.

حوا کی ایک اور بیٹی "عوض نور" نوشہرہ شہر میں زیادتی کے بعد قتل۔۔۔ 😭

اس ملک میں نجانے کتنی ننھی کلیاں اور پھول ہر سال #زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیے جاتے ہیں خدا  عوض نور کے والدین کو صبر دے۔۔۔

نوشہرہ کاکا صاحب کی رہائشی عوض نور 7 روز قبل گھر سے لاپتہ ہوئی تھی آج ایک کھنڈر نما مکان کی ٹنکی سے لاش برآمد ہوئی بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔۔۔

عوض نور ہم تمہارے لیے کچھ نہیں کر پائیں گے کیونکہ افسوس ہمارے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں۔۔۔

افسوس عوض نور ایک ایسے ملک میں پیدا ہوئی جہاں
پر سب حوس کے شکار ہوے پڑھے ہیں جہاں پر ہر کوئی دوسرے کے خون کا پیاسا ہے جہاں دوسرے کی بیٹی کو
اپنا نہیں سمجھا جاتا جہاں پر حکمرانوں کی ترجیحات صرف اور صرف پیسا بنانا ہے اور پاور میں رہنا ہے جہاں
دین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جہاں ہر حادثے کے بعد حکمران بیان دے دیتے ہیں اور اُس واقعے
کی مزمت کرتے ہیں مگر یہ سب کچھ الفاظ کی حد ہوتا ہے۔۔۔

مَقتَل سے آ رَہی ہے صَدا اے اَمیرِ شہر اِظہارِ غَم نہ کر،
میرا قاتِل تَلاش کر 🙏

‎#JusticeForHooznoor

No comments