جج نے چیمبر میں لڑکی کی عزت لوٹ لی. - Global News Network

Breaking News

جج نے چیمبر میں لڑکی کی عزت لوٹ لی.

*جج نے چیمبر میں لڑکی کی عزت لوٹ لی ۔*

سندھ کے شہر سہون شریف میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پسند کی شادی کی خواہشمند 19 سالہ لڑکی کی عزت لوٹ لی ۔لڑکی پسند کی شادی کی خواہشمند تھی۔
پولیس نے جوڑے کو گرفتار کر کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کی عدالت میں پیش کیا ۔

جج نے لڑکے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے جبکہ عدالتی عملہ اور لیڈی کانسٹیبل کو عدالت سے نکال کر لڑکی کے بیان کے بہانے اپنے چیمبر میں بکا لیا۔

جج نے اپنے چیمبر میں لڑکی کی عصمت دری کی ۔بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی نے باہر آکر پولیس کو معاملہ سے اگاہ کیا اور مقامی ایس ایچ او ایس ایس پی کی۔ہدایت پر لڑکی کے میڈیکل کیلئے اسے ہسپتال لایا گیا جہاں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ۔

بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے اعلی سطحی دباو پر جج کے خلاف مقدمہ تو درج نہیں کیا لیکن سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو تمام معاملہ سے تحریری طور پر اگاہ کر دیا ۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے معاملہ نوٹس میں آتے ہی مس کنڈکٹ کے الزام میں مجسٹریٹ کو معطل کر دیا ۔

چیف جسٹس نے پولیس کو معاملہ کی جامع تحقیقات کی ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔

No comments