کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر الشباب کا خطرناک حملہ
*کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر الشباب کا خطرناک حملہ*
کینیا کے علاقے لامو میں صومالیہ کی عسکریت پسند تنظیم الشباب نے امریکی اور مقامی فوجیوں کے اڈے پر حملہ کرکے متعدد طیاروں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے افریقہ کے لیے فوجی کمانڈ (افریکم) نے صومالیہ کی سرحد کے قریب لامو کاؤنٹی کے مانڈا بے ایئر فیلڈ میں حملے کی تصدیق کردی۔
کینیا کی فوج کا کہنا تھا کہ حملے کو ناکام بنادیا گیا اور 4 حملہ آوروں کو بھی مارا گیا تاہم امریکی اور کینیا کی فوج کے جانی نقصان کی رپورٹ تاحال نہیں ملی۔
دوسری جانب الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ 'حملے میں 7 طیارے اور 3 فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ۔

No comments