موٹروے پولیس نے اپنی روایات برقرار. - Global News Network

Breaking News

موٹروے پولیس نے اپنی روایات برقرار.

موٹروے پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے سڑک سے ملنے والا بیش قیمت موبائل فون مالک تک پہنچا دیا
تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون صوابی کے قریب دوران پٹرولنگ سب انسپکٹر ساجدالرحمن اور ہیڈ کانسٹیبل الیاس کو دوران پٹرولنگ موٹروے پر گرا ہوا بش قیمت   موبائل( آئی فون 7)
ملا
موٹروے پولیس افسران نے مالک  کو ٹریس کیا اور موبائل فور ملنے کی اطلاع دی جس پر موبائل فون کے  مالک  حسن بلال نے آکر اپنا موبائل فون وصول کیا اور موٹروے پولیس کی فرض شناسی اور ایمانداری کی تعریف کی
ایک اور کارروائی کے دوران ہزارہ موٹروے پر دوران پٹرولنگ سب انسپکٹر زوہیب خان اور سب انسپکٹر فراز میر نے ایک بارہ سالہ بچے کو موٹروے پر  پریشان پایا پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچے کا نام محمد جاوید عمر بارہ سال ہے اور وہ اپنے بھائی سے لڑ کر گھر سے بھاگا ہوا ہے جس پر موٹروے پولیس افسران نے بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا اور بچے کے والد کو اطلاع دی
بچے کے والد نے آکر بچے کو وصول کیا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا
ترجمان موٹروے پولیس

No comments