سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے حوالے سے روٹ وزٹ کیا. - Global News Network

Breaking News

سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے حوالے سے روٹ وزٹ کیا.

*ملتان: سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے پاکستان سپر لیگ 2020 کے سلسلے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے کرکٹ میچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے روٹ وزٹ کیا۔*

ملتان: ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب، ڈی ایس پی ٹریفک حاکم علی خان، چیف سیکیورٹی آفیسر شبانہ سیف اور ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کلیم فاروق ان کے ہمراہ تھے۔

ملتان: سی پی او ملتان نے اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

ملتان: سی پی او ملتان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

ملتان: پی ایس ایل کے کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف کے گزرنے والے تمام روٹس کو محفوظ بنانے کے لیے مکمل طور منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

ملتان: پی ایس ایل کے لیے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے گا، سی پی او ملتان۔

ملتان: انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ملتان: پی ایس ایل 5 سال 2020 کا آغاز 20 فروری 2020 سے ہو رہا ہے۔

ملتان: جبکہ ملتان میں پہلا کرکٹ میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔

No comments