کمزور دل افراد ڈرامے کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں۔ - Global News Network

Breaking News

کمزور دل افراد ڈرامے کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں۔

*کراچی: پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ''میرے پاس تم ہو'' کے مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ کمزور دل افراد ڈرامے کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں۔*

پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ڈرامے ''میرے پاس تم ہو'' نے  مقبولیت کی ان بلندیوں کو چھوا ہے جو کبھی پی ٹی وی کے ڈراموں کو حاصل تھی۔ یہ ڈراما نہ صرف فنکاروں کی بہترین اداکاری کی وجہ سے بلکہ اپنے جاندار مکالموں کی وجہ سے بھی شائقین کے دل میں اتر گیا۔

ڈرامے کی مقبولیت کا یہ عالم یہ ہے کہ ہر ہفتے کی رات ڈرامے کی قسط نشر ہوتے ہی یہ ڈراما سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگتا ہے اور اب ''میرے پاس تم ہو'' اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اگلے ہفتے ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے لوگوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمزور دل افراد ''میرے پاس تم ہو'' کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں۔

خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈرامے سے متعلق اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حالانکہ یہ ڈراما ختم ہونے جارہا ہے لیکن یہ لوگوں کے دلوں میں رہ جائے گا کیونکہ یہ میرے دل میں رہتا ہے۔

No comments