ننے منے بچے بنے فخر. - Global News Network

Breaking News

ننے منے بچے بنے فخر.

*ننے منے بچے بنے فخر بستی ملوک۔۔۔*

ویسے تو ہمارے علاقے کے نوجوانوں نے ہمشہ ہی اپنے علاقے کا نام ناصرف اپنے ملک  بلکہ بیرون ملک بھی روشن کیا پر آج ہم آپ کو ملوا رہے ہیں فخر بستی ملوک دو بھائی بہنوں سے جنہوں نے بیرون ملک نا صرف اپنے ملک کا بلکہ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا۔ گزشتہ روز دوہا(قطر) میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے سوہنی دھرتی کے زیر اہتمام اورسیز پاکستانی جو کہ قطر میں مقیم ہیں مقابلہ کروایا گیا جس میں *دختر ترگڑھ بستی ملوک راؤ عائشہ انعام* نے نعت کے مقابلے میں دوسری پوزیشن جبکہ سیرت النبی تقریر کے مقابلے میں *فرزند ترگڑھ بستی ملوک راؤ عبدالمنان* نے پہلی پوزیشن حاصل کی آپ دونوں علا قے کی ہر دلعزیز ملنسار اور عوام کا درد رکھنےوالی شخصیت  راؤ انعام الحق کے لخت جگر ہیں اور حاجی راؤ افلاطون آف ترگڑھ سیاسی سماجی شخصیت کے پوتے پوتی ہیں اور انجنئیر راؤ علی شان (آمنہ فورڈز) کے بھتیجے/بھتجی ہیں۔ آج ان ننے منے بچوں نے قطر جیسے ترقی یافتہ ملک میں ہمارے علاقے اور اپنے ملک کا نام روشن کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے تمام اہل علاقہ کی جانب سے دونوں بچوں کو بہت بہت مبارک باد پیش کی جاتی ہے کیونکہ یہ ہے ہمارا بستی ملوک۔۔
*اس مقابلے کو قطر کے انگریزی اخبار نے بھی اپنے فرنٹ پیج پر شائع کیا ہے۔*

No comments