ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران سرگرم ہو گئے. - Global News Network

Breaking News

ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران سرگرم ہو گئے.

جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کی میزبانی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران سرگرم ہو گئے ہیں اور پی ایس ایل کے ملتان میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے انتظامات کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ملتا ن عامر خٹک نے کہا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 30 ہزار سے زائد شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔شائقین کرکٹ کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کےلئے مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر سٹی پو لیس آ فیسر محمد زبیر دریشک کے ہمرا ہ میچز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر جنر ل قمرالزمان قیصرانی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید اور سی ٹی او ایس پی ہمانصیب بھی ہمراہ تھی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اسٹیڈیم سے لیکر شہر کے داخلی راستوں تک صفائی کے لئے خصوصی آپریشن لانچ کیا گیا ہے اورصفائی وستھرائی کا عمل میچوں کے اختتام تک جاری رہے گا،انہو ں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں سیوریج کا نظام موثر بنانے کے لیے لائنوں کی صفائی کی جارہی ہے،کرکٹ اسٹیڈیم آنے والے تمام روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام جاری ہے،عامر خٹک نے کہا کہ میچز کے دور ان شہر کے مختلف پوائنٹس سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی،میچ سے دو گھنٹے پہلے اسٹیڈیم کے دروازے بند کر دئے جائیں گے، میچوں کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں کو سجایا جائے گا، برنڈنگ اور سجاوٹ کے لیے پی ایچ اے کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنرنے اسٹیڈیم روٹ پر تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپریشن کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔سٹی پو لیس آ فیسر زبیر دریشک نے کہا کہ کرکٹ میچوں کے لئے مکمل سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ائرپورٹ، ہوٹلز، روٹ اور اسٹیڈیم کے لیے مختلف لیول کی سکیورٹی تعینات کی جائے جبکہ سکیورٹی کے لے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ منظم ٹریفک پلان تشکیل دیا جارہا ہے، پولیس اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے، شہریوں کو کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے انتہائی پر امن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

No comments