یکم مئی سے 3مئی تک اساس کفالت ایمرجنسی کیش سینٹر بند - Global News Network

Breaking News

یکم مئی سے 3مئی تک اساس کفالت ایمرجنسی کیش سینٹر بند

*یکم مئی سے 3مئی تک اساس کفالت ایمرجنسی کیش سینٹر بند ہو گا 4 مئی سوموار سے رقم کی ترسیل دوبارہ شروع ہوگی*

*بائیو میٹرک تصدیق کیلئے نادرا دفاتر کے چکر لگانے والوں کیلئے خوشخبری، نادرا دفاتر کھولنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، نادرا دفاتر 4مئی سے کھول دیئے جائیں گے*

سائلین کو نادرا دفترآنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا لازمی قرار۔

نادرا دفاتر کےاندر سماجی دوری کو برقرار رکھنے کیلئے قطار جداکار استعمال کو یقینی بنایا جانے کا تجربہ بھی کیا گیا۔

نادرا ملازمین کو چہرے کا ماسک، ہاتھ دستانے کا استعمال لازمی قرار

سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازمی قرار۔

چہرے کا ماسک، جسم کا درجہ حرارت چیک اور جراثیم کش محلول استعمال کیئے بغیر سائلین اور تصدیق کنندہ نادرا دفاترمیں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

دفاتر میں ہر رجسٹریشن عمل کے بعد انگھوٹوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جائے۔

عوام سے التماس ہے کے نادرا دفاتر وہ لوگ آئیں جن کو بہت (بائیومیٹرک، شناختی کارڈ میں ترمیم یا تنسیخ کی) ضرورت ہو تا کہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

No comments