پولیس تھانہ سیتل ماڑی کی بڑی کاروائی - Global News Network

Breaking News

پولیس تھانہ سیتل ماڑی کی بڑی کاروائی

*ملتان: سٹی پولیس آفیسر ملتان حسن رضا خان کی ہدایت پر پولیس تھانہ سیتل ماڑی کی بڑی کاروائی۔*

ملتان: 11 سال قبل قتل کر کے فرار ہونے والا سیریل کلر گرفتار۔

ملزم: ملزم محمد اکرم عرف اکری ولد غلام حسین قوم مہے سکنہ کوٹلہ ریحام علی سال 2009 میں تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں اپنے بڑے بھائی اسلم ولد غلام حسین کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔

ملتان: جس کے بعد ملزم نےسال 2010 میں اپنی بہن ممتاز بی بی کو اس مقدمہ کی پیروی کرنے پر تھانہ ٹھٹہ صادق آباد خانیوال کے علاقے میں قتل کر دیا تھا۔

ملتان: جبکہ سال 2020 میں ملزم نے تھانہ جیکسن ساؤتھ کراچی کے علاقے میں اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو مخبری کرنے کے شبہ میں گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا

ملتان:تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ کی رہنمائی میں ایس پی گلگشت ڈویژن احمد نواز شاہ کی زیر نگرانی اور ایس ڈی پی او نیو ملتان شہزاد منظور کی سربراہی میں ایس ایچ او سیتل ماڑی انسپکٹر محمد اشرف نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے سیریل کلر کو گرفتارکیا۔

No comments