متحدہ عرب امارات سے خصوصی پروازوں کے کرایے میں بڑی کمی - Global News Network

Breaking News

متحدہ عرب امارات سے خصوصی پروازوں کے کرایے میں بڑی کمی

*متحدہ عرب امارات سے خصوصی پروازوں کے کرایے میں بڑی کمی، اہم خبر آگئی*

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کے لیے کرایے میں 20 فیصد سے 30 فیصد کی کمی کردی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری) نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے تحفظات کے حوالے سے ایک اجلاس کے دوران اس حوالے سے آگاہ کیا۔

زلفی بخاری نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ 'پی آئی اے کے نئے کرایوں کے مطابق متحدہ عرب امارات سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے ایک ہزار 110 درہم جبکہ ملتان اور کراچی کے لیے بالترتیب 957 درہم اور 810 درہم کرایہ ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 25 اپریل سے ہوگا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خصوصی پروازوں کے حوالے سے دیگر ایئرلائنز کو دعوت دی گئی ہے اور ان ایئرلائنز کو ترجیح دی جارہی ہے جو شہریوں کو مناسب کرایوں کی پیش کش کرسکے۔

No comments