تاجروں کو بالکل سپورٹ نہیں کریں گے: گورنرسندھ - Global News Network

Breaking News

تاجروں کو بالکل سپورٹ نہیں کریں گے: گورنرسندھ

*دھمکیاں دینے والے تاجروں کو بالکل سپورٹ نہیں کریں گے: گورنرسندھ*

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تاجروں سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کا ساتھ دیں گے، تاجروں کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے تناظر میں دھمکیاں دینے والے تاجروں کو بالکل سپورٹ نہیں کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت کو مکمل اختیارات ہیں

انہوں نے بتایا کہ تاجر میرے پاس آئے تھے اور کہا تھا ہم بھوک ہڑتال کریں گے، تاجروں کو کہا تھا آپ بھوک ہڑتال کرنے کے بجائے مشاورت کریں، سندھ حکومت کاروبار کھولنا چاہتی ہے تو ساتھ دیں گے

'تاجر رٹ چیلنج نہیں کرنا چاہتے حکومت ذمہ داری پوری کرے

گورنر کا کہنا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں سندھ حکومت تاجروں سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے ساتھ دیں گے، تاثر دیا جارہا ہے کہ میں نے تاجروں کو اکسایا ہے یہ غلط ہے، تاجروں کو کہا تھا سندھ حکومت کے فیصلے کی پابندی کرنا ہوگی

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کو کاروبار کھولنے یا نہ کھولنے کا میں نے کچھ نہیں کہاوفاق نے فیصلہ کیا تھا سندھ حکومت کے فیصلہ کی حمایت کی جائے۔

No comments