بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ
*بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک*
نئی دہلی : بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود پائلٹ ہلاک جبکہ دو کیڈٹس زخمی ہوگئے۔
بھارتی فضائیہ کے ترجمان کمانڈر جی ایس چیمہ کے مطابق تربیتی طیارے نے پٹیالہ ایوی ایشن کلب ایئرپورٹ سے 11 بج کر 30 منٹ پر اڑان بھری۔
انہوں نے بتایا کہ اڑان بھرتے ہی کچھ دیر بعد طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کل بھی بھارتی نیوی کا مگ 29جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ ہواتھا۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تربیتی پرواز پر گوا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیاتھا۔ پائلٹ نے بروقت طیارے سے چھلانگ لگا کر خود کو بچا لیاتھا ۔

No comments