گھروں میں گٹروں کاپانی داخل - Global News Network

Breaking News

گھروں میں گٹروں کاپانی داخل

*ٹاؤن بستی ملوک کا سیوریج نظام انسانی جانیں نگلنے کے بعد بھی انتظامیہ خاموش تماشائی نظرآرہی ہے وہی دعوے ابھی تک  سیوریج کا کام شروع نہ ہوسکا لگتا ہے چوک بستی ملوک روڈ کے گرد گندا پانی سڑک اور کاروبار کو بھی متاثر کرنے لگا*
(نامہ نگار)  انتظامیہ کو خاموش تماشائی سڑکوں،گلیوں میں گٹر کا گندہ پانی مختلف خطرناک وبائی امراض پھیلا رہا ہے انتظامیہ کرونا وائرس کے پیچھے پڑی ہے بس انسان بھوک اور دیگر وبائی امراض ،حادثوں میں اپنے پیاروں کو کھونے لگے
ٹاؤن بستی ملوک کے مکین سہولیات سے محروم جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر،ہرطرف گلی محلوں سڑکوں گھروں میں گٹروں کاپانی داخل عوام پریشان کوئی سننے والا نہیں
اہلیان معززین علاقہ انجمن تاجران بستی ملوک صدر راؤ مقیم اور رانا ہارون صدر ایل پی جی ایسوسی ایشن بستی ملوک کا وزیراعلی وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اگر فوری کوئی عمل درآمد نہ کیا گیا تو پورا  ٹاؤن بستی ملوک وبائی امراض کا شکار ہو سکتا ہے

No comments